انڈیا میں ایک بھکاری خاتون کے گھر سے اس کے مرنے کے بعد 30 سے زائد پیسوں سے بھری بوریاں ملی ہیں۔
انڈین اخبار ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے ماندیا کا ہے۔ حور نام کی 68 سالہ خاتون کئی سال سے کرائے کے چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر تھیں۔
ان کے ساتھ ان کی ایک بہن بھی رہتی تھیں۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین نے شادی نہیں کی تھی اور ان کے دیگر رشتہ داروں کے بارے میں بھی کسی کو زیادہ معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں
انڈیا: وہ بھکاری جو ساڑھے سات کروڑ روپے اور دو فلیٹس کا مالک ہے
’لاکھوں کا بینک بیلنس‘، انگریزی میں بھیک مانگنے والے شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک
ٹریفک سگنل بند کر کے بھیک،’لاہور میں بھکاریوں کی روزانہ آمدنی سوا کروڑ روپے‘
ان میں سے حور نام کی خاتون کو گلیوں بازاروں میں بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کی دوسری بہن بیمار تھیں جو زیادہ تر گھر پر ہی رہیں۔
قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دو سال قبل حور کی بہن کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد بھی حور وہیں رہائش پذیر رہیں اور بھیک مانگ کر گزارہ کرتیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند روز سے حور بھی بیمار تھیں اور گھر سے باہر آتی نہیں دیکھی گئیں جس پر چند خواتین نے اندر نے جا کر دیکھا تو وہ انتقال کر چکی تھیں۔
انڈیا میں بھکاری خاتون کی موت کے بعد گھر سے نوٹوں کی 30 بوریاں برآمد

