بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کے دوران رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔علیمہ خان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چودھری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن پیش ہوئے۔
عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری بھی زیرِ التوا ہے۔
علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی
