ایران کی سپریم سکیورٹی کونسل کے نئے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کے باہر ایک ’ممنوعہ زون‘ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا ہدف وہ بحری جہاز ہوں گے جن کے بارے میں شک ہو کہ وہ آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی میں ان کی ایران کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے تاہم اس منصوبے کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب نیا ’ممنوعہ زون‘ قائم کرنے کا اعلان
